پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے کا انتباہ

0
62

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کے اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجود 7 ہزار سے زائد گلیشیئرز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق عالمی سطح پر درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی سب سے بڑی وجہ ہے اور پاکستان ہر سال ان اثرات سے زیادہ متاثر ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس مون سون دو ہفتے پہلے شروع ہوا اور آئندہ برسوں میں بارشوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لیے مالی معاونت دینے والے ممالک بھی خود موسمیاتی تبدیلی کے مسائل میں گھِر چکے ہیں، تاہم پاکستان کے پاس اپنی استعداد اور ڈیٹا یو این سے بہتر ہے اور این ڈی ایم اے کی پیشگوئیاں 98 فیصد درست ثابت ہو رہی ہیں۔

چیئرمین نے مزید بتایا کہ اس سال جموں و کشمیر اور پنجاب کے دریاؤں میں پانی زیادہ رہا، لیکن بھارتی ڈیمز کی جانب سے کوئی ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔ قادر آباد، سدھنائی اور جھنگ میں بند توڑ کر پانی کے دباؤ کو کم کیا گیا جبکہ آج گڈو بیراج پر 5 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا آنے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا