ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں مقصد عمران خان کو آئسولیٹ کرنا ہے، علیمہ خان

0
187

راولپنڈی — جی ایچ کیو حملہ کیس میں وڈیو لنک ٹرائل کے حوالے سے علیمہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ عمران خان کو آئسولیٹ کرنا چاہتے ہیں، جسے وہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پر گولیاں لگی تھیں، لیکن وہ وڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش ہونا چاہتے تھے۔ علیمہ خان نے موقف اختیار کیا کہ وڈیو لنک ٹرائل کا مقصد عمران خان کو فیملی اور وکلاء سے الگ رکھنا اور آئسولیشن میں ڈالنا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو جیل سے براہِ راست عدالت پیش کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد یہ سب کچھ ہو رہا ہے اور وکلاء کو اس کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔ علیمہ خان نے توشہ خانہ ٹرائل کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طویل آئسولیشن میں ڈالنے کے خدشات کا بھی اظہار کیا۔

علیمہ خان نے اس موقع پر انڈہ پھینکنے والی خواتین کے معاملے پر کہا کہ دونوں خواتین گرفتار کی گئیں لیکن پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آئندہ ایسے واقعات خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور میڈیا اور عوام کو بھی ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا