ضلعی انتظامیہ نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے اسلام آباد میں نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ یہ قیمتیں 15 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔
یہ فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔






