وزیرآباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیرآباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے گکھڑ منڈی بس اسٹاپ سے ای بس میں سفر بھی کیا، راستے میں عوام نے پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
پراجیکٹ کے تحت 15 ماحول دوست ایئرکنڈیشنڈ الیکٹرک بسیں مختلف روٹس پر چلیں گی، جن میں وائی فائی، موبائل چارجنگ پورٹس اور خواتین کے لیے الگ کمپارٹمنٹ موجود ہیں۔ بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں۔
یہ بسیں وزیرآباد تا علی پور چٹھہ اور وزیرآباد تا شیخوپور موڑ کے روٹس پر چلیں گی جبکہ تین خصوصی چارجنگ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔






