لاہور: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے میں رواں سال اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے اور شفافیت و اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
اہم اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صرف بجلی کی مد میں 8 ماہ کے دوران بڑی بچت ہوئی، میٹرائزیشن اور سولرائزیشن سے بجلی چوری کی روک تھام ممکن بنی۔
لاہور ڈویژن میں 416.6 ملین، مغلپورہ ورکشاپ میں 243 ملین، کوئٹہ میں 38 ملین، راولپنڈی میں 75 ملین، کراچی میں 26 ملین، سکھر میں 60 ملین، ملتان میں 9.6 ملین اور پشاور میں 6.46 ملین روپے کی بچت کی گئی۔
حنیف عباسی نے واضح کیا کہ بجلی چوری پر زیرو ٹالرنس ہوگی اور جو بھی ملوث پایا گیا وہ سیدھا جیل جائے گا۔






