ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی

0
206

لاہور: ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کے میچ سے قبل پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال ختم ہو گئی۔ متنازعہ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان ٹیم اور منیجر سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ پی سی بی نے ریفری کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر شدید تحفظات ظاہر کیے تھے اور آئی سی سی کو خط بھی لکھے تھے۔ معاملے پر نظرثانی کے بعد فریقین میں مفاہمت ہو گئی۔

پاکستانی ٹیم جو ہوٹل میں فیصلے کی منتظر تھی، اب دبئی اسٹیڈیم کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا