آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے کہا ہے کہ اسرائیل اور وہ ممالک جو اسے اسلحہ فراہم کر رہے ہیں، غزہ میں نسل کشی کے ذمہ دار ہیں اور انہیں اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر تشویش ظاہر کی، جس میں شواہد کے ساتھ تصدیق کی گئی تھی کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔
صدر ہیگنز نے کہا کہ اسرائیل اور اس کے حمایتیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کیے جائیں، جو انسانیت پر مظالم ڈھا رہے ہیں۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں ٹینک اور زمینی فوج تعینات کر دی ہے۔






