ایشیا کپ کے دسویں میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دیا ہے۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے۔ فخر زمان 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 29 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ کپتان سلمان آغا نے 20 اور محمد حارث نے 18 رنز بنائے۔ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔
یو اے ای کی جانب سے جنید صدیقی نے 4، سمرنجیت سنگھ نے 3 اور دھروو پراشار نے ایک وکٹ حاصل کی۔






