چنکارہ ہرن کے غیرقانونی شکار پر 1 سال قید، 40 لاکھ جرمانہ

0
150

رحیم یار خان کی عدالت نے چنکارہ ہرن کے غیر قانونی شکار پر 4 ملزمان (سلیم سرگودھی، صادق منگریا، پنوں منگریا، رفیق پرھیار) کو ایک سال قید بامشقت اور فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ (کل 40 لاکھ) کی سزا سنائی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 6 ماہ قید ہوگی۔

یہ فیصلہ صحرائے چولستان میں غیر قانونی شکار کے خلاف ایک اہم پیش رفت ہے۔ 2021 کے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت ہرن یا اڑیال کے شکار پر 1 سے 3 سال قید اور 2 سے 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا