پشاور ہائیکورٹ کا منشیات کے مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

0
159

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے منشیات سے متعلق مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کر دیے۔

ذرائع کے مطابق 300 مقدمات تین احتساب عدالتوں کو بھیجے گئے ہیں، جن میں ہر عدالت کو سو سو کیسز تقسیم کیے گئے ہیں۔

ہائیکورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتوں کو منشیات مقدمات کی سماعت کے خصوصی اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ یہ اقدام زیرِ التواء مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا