دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

0
273

اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ، کابل کے بالائی علاقوں، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق کوٹری بیراج پر اس وقت تقریباً 4 لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب موجود ہے جو ستمبر کے آخر تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی جاری ہے اور صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

دریائے راوی میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ میں کمی کا رجحان ہے، تاہم سلیمانکی اور اسلام بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریاؤں کے موجودہ بہاؤ کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔ ادارے کے مطابق تمام متعلقہ حکام صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور ضروری ہدایات باہمی رابطے کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سیلابی ریلوں کو عبور نہ کریں، جبکہ امدادی کیمپوں میں موجود افراد اپنے علاقوں میں واپسی کے لیے متعلقہ اداروں کی ہدایات کا انتظار کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا