اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، مزید 31 مریض رپورٹ

0
266

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے مریض سامنے آئے، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اس وقت 20 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھروں اور اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کرلیا گیا ہے۔ اب تک 2 ہزار مقامات پر فوگنگ آپریشن جبکہ 16 ہزار سے زائد لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔ مجموعی طور پر 8 لاکھ 46 ہزار سے زائد انسداد ڈینگی سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔

سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی ویکٹر کنٹرول ٹیمیں ہائی رسک علاقوں میں متحرک ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔

محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں پانی والے برتنوں، ٹینکوں اور کولرز کو باقاعدگی سے صاف کریں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا