گلشن اقبال کے سوفٹ ویئر ہاؤس میں ہراسانی اور فائرنگ کا واقعہ، 8 افراد گرفتار، 6 مقدمات درج

0
59

کراچی: گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع ایک سوفٹ ویئر ہاؤس (کال سینٹر) میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور فائرنگ کے واقعے پر مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کرلیے گئے، جبکہ پولیس نے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق پہلا مقدمہ متاثرہ لڑکی کے والد سید شعیب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں ہراسانی، حبسِ بے جا، جان سے مارنے کی دھمکیاں اور جھگڑے کی دفعات شامل ہیں۔ مدعی نے الزام عائد کیا کہ برانچ منیجر دانیال ان کی بیٹی کو ہراساں کرتا اور نازیبا حرکات کرتا تھا۔

واقعے کے روز متاثرہ خاندان دفتر پہنچا تو اندر جانے سے روکا گیا اور لڑکی کو کافی دیر تک دفتر میں بند رکھا گیا۔ اسی دوران جھگڑا ہوا اور برانچ منیجر کے ساتھی ذوالقرنین نے فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں متاثرہ فریق کے محمد ماجد نے بھی فائرنگ کی۔ بعدازاں دفتر کے گارڈز عمران اور رضا نے بھی اسلحہ استعمال کیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فائرنگ میں ملوث افراد محمد ماجد، ذوالقرنین، فیضان، عمران علی اور رضا محمد سمیت دیگر افراد سلمان خان، سید سلمان اور دانیال حسین کو گرفتار کرلیا۔ پانچ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق ہراسانی، فائرنگ اور جھگڑے کے الزام میں مجموعی طور پر 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جن میں سے پانچ مقدمات غیر قانونی اسلحے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا