آئین کو اصل شکل میں بحال کیا جائے، محمود اچکزئی کا مطالبہ

0
146

اسلام آباد: سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کو اس کی اصل اور کامل شکل میں بحال کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ اسد قیصر اور مصطفٰی نواز کھوکھر موجود تھے۔ اچکزئی نے کہا کہ ملک میں میرٹ نام کی کوئی شئے باقی نہیں رہی اور جو لوگ ضمِیَر بیچتے ہیں انہیں وفادار سمجھا جاتا ہے۔ اُن کا موقف تھا کہ شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے جمہوری جدوجہد کو نقصان پہنچایا اور بے نظیر بھٹو کی پارٹی بھی اس عمل میں شریک رہی ہے۔

اچھکزئی نے کہا کہ نواز شریف کے “ووٹ کو عزت دو” کے بیانیے کا نام و نشان ختم ہو چکا ہے اور عوام کی طاقت سے موجودہ حکومت کو گھر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے وکلا اور آئین و قانون پر یقین رکھنے والوں سے “سوفٹ جمہوری انقلاب” کے لیے ساتھ دینے کی اپیل کی اور کہا کہ آئین و قانون کی بالا دستی ہی ملک کو درست سمت دے سکتی ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معیشت جنگ کے باعث تباہ ہوئی ہے، عوام کو جینے کا حق نہیں دیا جا رہا اور افغانستان کے ساتھ روایتی کاروبار بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا