او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور

0
152

اسلام آباد: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر، آذربائیجان اور کشمیری نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بھارتی قبضے، ظالمانہ قوانین اور آبادیاتی تبدیلیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔

او آئی سی نے سیاسی قیدیوں کی گرفتاریوں، مذہبی اجتماعات پر پابندیوں اور 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارتی انتخابات حقِ خودارادیت کا متبادل نہیں۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں پائیدار امن کو ناممکن قرار دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا