نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون، تجارت، تعلیم، ثقافت اور دفاعی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور کرکٹ سمیت کھیلوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے عالمی فورمز پر قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ تعلقات مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے اور تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔






