کراچی: سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 11 اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 9 نشستوں میں سے 5 پیپلز پارٹی نے جیت لیں، ایک نشست آزاد امیدوار، ایک جی ڈی اے اور 2 تحریک لبیک کے حصے میں آئیں، جبکہ جے یو آئی کا کوئی امیدوار کامیاب نہ ہوسکا۔
کراچی میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے برتری حاصل کی۔