حارث رؤف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے

0
308

بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کو چار ماہ گزرنے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ کے دوران بھارت نے دنیا کے جدید ترین سمجھے جانے والے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس-400 دفاعی نظام تباہ کروالیا، جس کے بعد اب اسے سیاسی و سفارتی محاذ کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی تمسخر کا سامنا ہے۔

پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے بازی پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔ بعد ازاں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی ایک تقریب میں اسی طرح کا اشارہ کرکے بھارتی شائقین کو آگ بگولہ کردیا، جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شیئر کی۔

اب ’مسٹر 360‘ کے نام سے مشہور جنوبی افریقی لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں وہ بھی رافیل گرنے کا اشارہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے اور بھارتی شائقین کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا