پاکستان عالمی بحری برادری کا ذمہ دار رکن بن کر ابھر رہا ہے،صدر مملکت

0
173

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور حکومت بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

عالمی یومِ بحری تجارت 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے تاکہ انہیں علاقائی تجارتی مراکز میں بدلا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بحری پالیسیوں میں اصلاحات اور پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لیے مراعات سے غیر ملکی انحصار میں کمی، زرِ مبادلہ کی بچت اور فریٹ سکیورٹی میں بہتری ممکن ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگل ونڈو کے تحت پورٹ کمیونٹی سسٹم نافذ کیا جا رہا ہے جس سے بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے پورا سپلائی چین مربوط ہوگا۔ صدر کے مطابق عالمی معیار کے مطابق اصلاحات قومی مفادات اور علاقائی انضمام کے لیے ضروری ہیں، اور پاکستان ایک باوقار، پائیدار اور جدید بحری قوم کے طور پر ابھرے گا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بحری شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف تجارتی حجم بڑھے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ ان کے مطابق پاکستان عالمی تجارتی سپلائی چین کا کلیدی حصہ بننے کے لیے تیار ہے اور اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جائے گا، کیونکہ بحری ترقی ہی قومی ترقی کی ضامن ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا