میں اور فیلڈ مارشل ہر معاملے پر مشاورت کرتے ہیں،شہباز شریف

0
166

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت خارجہ پالیسی سمیت ہر اہم معاملے پر ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور فیلڈ مارشل ہر قومی مسئلے پر مشاورت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو تاریخی سبق سکھایا اور قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے تاریخی فتح حاصل کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیویارک اور واشنگٹن کا دورہ کامیاب رہا۔ غزہ پر ہونے والے اجلاس میں مثبت پیشرفت ہوئی اور پاکستان کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار ملاقات ہوئی، دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ دہائیوں پرانے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور کسی کے خلاف نہیں ہے۔ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایک ہزار زرعی گریجویٹس کو چین بھیجا گیا ہے اور قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہمارا عزم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی جاری رہے گی۔ جنرل اسمبلی میں کشمیر اور پانی کے مسئلے پر بھی آواز اٹھائی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے لیکن افواج پاکستان اور ادارے اس کا مکمل صفایا کریں گے۔ پاکستان کو پھلتا پھولتا نہ دیکھنے والے عناصر ناکام ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا