دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست ہوئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم فائنل میچ کی پوری فیس بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کرتی ہے۔
کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ عطیہ متاثرہ خاندانوں کے لیے خراجِ عقیدت ہے۔
یاد رہے کہ 7 مئی کو بھارتی حملے میں متعدد پاکستانی شہری شہید اور زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی تھی۔






