کوئٹہ کے قریب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

0
192

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقے غزہ بند میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب مشترکہ آپریشن کیا، جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مصدقہ اطلاعات پر کیا گیا، جن کے مطابق دہشت گردوں کی تشکیل غزہ بند کے پہاڑی علاقوں میں موجود تھی اور مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہی تھی۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشت گرد مارے گئے جبکہ سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا