حماس نے امریکی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار، شقوں میں ترمیم کا مطالبہ

0
152

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بعض شقوں میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماؤں کے قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے۔ حماس کو باضابطہ جواب دینے کے لیے دو سے تین دن درکار ہیں۔

حماس کے مذاکرات کاروں نے حالیہ دنوں میں دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں، جن میں غیر مسلح کیے جانے کی شق سب سے زیادہ متنازعہ قرار دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے کے تحت حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جانا ہے اور انہیں مستقبل کی حکومت میں کوئی کردار نہیں دیا جائے گا، تاہم پرامن رہنے والوں کو عام معافی دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے بھی اس منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں بدستور موجود رہے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا