آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کےمسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ؛ 3 اہلکار شہید، 9 زخمی

0
339

راولا کوٹ: آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، جس دوران احتجاج میں شامل مسلح شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شرپسندوں نے راولاکوٹ اور ڈڈیال میں پولیس پر حملہ کیا جبکہ دھیرکوٹ، چمیاٹی اور ڈڈیال کے دیگر علاقوں میں بھی پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

اندھا دھند فائرنگ سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ متعدد شہری بھی متاثر ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل خورشید اور کانسٹیبل جمیل کا تعلق باغ سے ہے جبکہ پولیس کانسٹیبل طاہر رفیع مظفر آباد سے ہیں۔ زخمی ہونے والے اہلکار آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح عناصر کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس شرپسند گروہ کا مقصد صرف آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانا ہے۔

واضح رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے 29 ستمبر سے ہڑتال پر ہے، اور آج ریاست بھر سے دارالحکومت مظفر آباد کی جانب لانگ مارچ جاری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا