واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کے حالیہ حملے کے بعد قطر کی سلامتی کی مکمل ضمانت دی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں فوری فوجی کارروائی کی جائے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے مطابق قطر پر کسی بھی جارحانہ اقدام کو امریکا پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا قطر کے ساتھ فوجی تعاون اور مشترکہ مفادات کے رشتے میں مضبوط اتحادی ہے، اور قطر کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور قطر کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رہے گا۔
اسرائیلی حملے کے بعد عرب اور اسلامی ممالک نے بھی دوحا میں قطر کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا قطر کی سالمیت کے تحفظ کے لیے سفارتی، معاشی اور فوجی اقدامات کرے گا۔
علاوہ ازیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے 9 ستمبر کو دوحا میں اسرائیلی حملے کے بعد قطر کے وزیر اعظم سے معافی مانگی تھی۔






