آئی سی سی ویمن ورلڈکپ: بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

0
183

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمن نے پاکستان ویمن کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کامیاب ثابت نہیں ہوا۔ پاکستان کی ٹیم 39 ویں اوور میں صرف 129 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ معروفہ اختر نے ابتدائی اوور میں عمیمہ سہیل اور سدرہ امین کو صفر پر آؤٹ کیا، جس سے گرین شرٹس کی اننگز خراب آغاز سے شروع ہوئی۔

منیبہ علی اور رامین شمیم نے 42 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن جلد ہی آؤٹ ہوگئیں۔ رامین شمیم 39 گیندوں پر 23 رنز کے ساتھ ٹیم کی ٹاپ اسکورر رہیں، جبکہ منیبہ علی نے 17 رنز بنائے۔ کپتان فاطمہ ثنا 22 رنز، سدرہ نواز 15 اور عالیہ ریاض 13 رنز بنا سکیں۔ نمبر 9 پر آنے والی ڈیانا بیگ نے ناقابل شکست 16 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کا اسکور 129 تک پہنچایا۔

بنگلا دیش کی بولنگ میں نشیتا اختر نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور صرف 5 رنز دیے، معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ربیعہ خان نے ایک وکٹ لی۔

دیے گئے 130 رنز کے ہدف کو بنگلادیش نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اوپنر روبیہ حیدر نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے، کپتان نگار سلطانہ نے 23 رنز بنائے اور دونوں کی شراکت 62 رنز رہی۔ مڈل آرڈر بیٹر سوبھانا موستاری نے 24 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، ڈیانا بیگ اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا