عظمیٰ بخاری نے شرمیلا فاروقی کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

0
222

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے بیان پر ان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں 17 سال سے حکومت کر رہی ہے جبکہ مریم نواز کی پنجاب میں حکومت کو دو سال بھی مکمل نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت 17 سال میں عوامی فلاح کے منصوبے پورے نہیں کر سکی، جبکہ مریم نواز نے ڈیڑھ سال میں 90 منصوبے شروع کیے جن میں 50 مکمل ہوچکے ہیں، اور 90 ہزار گھر اور 80 ہزار اسکالرشپ دیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب کے سیلاب متاثرین کو 10، 10 لاکھ کے امدادی چیک دینے جا رہی ہیں اور شرمیلا فاروقی کے ساتھ پرفارمنس کے مقابلے کے لیے مناظرہ کرنے کو تیار ہیں۔

شرمیلا فاروقی نے جواب میں کہا کہ کسی ایک صوبے کا چیف ایگزیکٹو یہ کہے کہ “میرا پیسہ، میرا پانی”، یہ بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 2022 کے سندھ سیلاب میں بی آئی ایس پی کے ذریعے کیش ٹرانسفر کر کے فوری مدد فراہم کی، جبکہ پنجاب میں ایسا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی اور وسائل کسی ایک صوبے کے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کے ہیں، اور ذاتیات پر بات کرنے کے بجائے عوامی امداد پر توجہ دی جانی چاہیے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا