پاکستان نے افغانستان کے ساتھ بادینی بارڈر کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اس سلسلے میں طالبان حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو 3 اکتوبر کو خط لکھا ہے، جبکہ بارڈر کھولنے کا فیصلہ 29 ستمبر کو بین الوزارتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
حکام کے مطابق پاکستان کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور اب افغانستان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے بارڈر پر ایف آئی اے تعینات کی جائے گی۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق بادینی بارڈر کھلنے سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔






