آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ون ڈے سیریز کے لیے پندرہ رکنی اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ مارنس لبوشین کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز شامل نہیں، اور مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی گئی ہے۔
ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو شارٹ، مچل اوون اور میتھیو رینشا کی بھی واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں جوش انگلس اور نیتھن ایلس کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ گلن میکسویل فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیے گئے۔
آسٹریلوی بورڈ کے مطابق سیریز کا مقصد بھارت کے خلاف آئندہ بین الاقوامی مقابلوں سے قبل نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا اور کمبی نیشن کو جانچنا ہے۔






