ٹیکس وصولی تنازع :عدالت نے چیئرمین ٹی ایم سی سمیت 6 افسران کو معطل کردیا

0
157

سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایم سی گڈاپ اور ابراہیم حیدری کے درمیان ٹیکس وصولی کے تنازع سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت چھ افسران کو معطل کر دیا ہے۔

عدالت میں سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل احمد مسعود ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے پہلے ہی حکم دیا تھا کہ ٹیکس وصولی کا تنازع وزیر اعلیٰ سندھ کے روبرو حل کیا جائے، تاہم ٹی ایم سی ابراہیم حیدری نے عدالتی حکم کے برعکس جامشورو کے مقام پر غیر قانونی چنگی قائم کر رکھی ہے۔

وکیل نے بتایا کہ ناظر کی رپورٹ میں بھی غیر قانونی چنگی کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے اور عدالت کے احکامات کی خلاف ورزی جاری ہے۔

عدالت نے چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری، ٹاؤن میونسپل کمشنر، ڈائریکٹر ٹیکس، ڈپٹی ڈائریکٹر، ٹیکس افسر اور کانٹریکٹر کو معطل کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک شوکاز نوٹس کے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا