اسکاٹ لینڈ کی ایک خاتون جولیٹا لورینا مارٹینز ترک ڈرامے ’’کورولوش عثمان‘‘ دیکھ کر اسلام قبول کر لیا۔
شوبز کی دنیا میں ترک ڈراما سیریز اب صرف تفریح نہیں بلکہ دل بدلنے کا سبب بھی بن رہی ہیں۔
جولیٹا نے ویب سیریز دیکھنے کے بعد اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کیا اور قرآن پڑھتے ہوئے روحانی سکون محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ ارطغرل اور عثمان نے مجھے ترک تاریخ اور اسلامی کرداروں کے قریب کیا، جس کے بعد میں نے باقاعدہ تحقیق شروع کی۔
دو سال مسلسل مطالعے اور غور وفکر کے بعد جولیٹا نے کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور کہا کہ قرآن نے مجھے وہ سکون دیا جو دنیا میں کہیں نہیں ملا۔
ترک پروڈکشن کمپنی کے مطابق جولیٹا نے نہ صرف ترک ثقافت میں دلچسپی لی بلکہ اسلام کی تعلیمات کو سمجھنے کے لیے باقاعدہ تحقیق کی اور روحانی اطمینان کے بعد اسلام قبول کیا۔






