پشاور ہائیکورٹ کا گورنر کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے کل 4 بجے تک حلف لینے کا حکم

0
370

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری میں تاخیر پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کو کل شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ اگر گورنر حلف نہ لیں تو اسپیکر حلف لیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ علی امین گنڈا پور کے استعفے کے بعد نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب لازمی تھا اور قانون کے مطابق حلف میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ 15 اکتوبر تک حلف برداری کا عمل مکمل کیا جائے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے متعدد بار گورنر کے مؤقف پر سوالات اٹھائے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر کراچی میں سرکاری دورے پر ہیں اور واپسی پر فیصلہ کریں گے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وہ کل حلف لیں گے، مگر واضح جواب نہ دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر مسلسل تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ کل بھی کوئی نیا راستہ اختیار کریں۔ فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے مختصر وقفے کے بعد فیصلہ جاری کر دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا