عمران خان کی طرح سہولیات دی جائیں، قیدی نے درخواست دائر کر دی

0
199

اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے قیدی محمد عرفان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 302 کے مقدمے میں 25 سال قید کاٹنے کے باوجود انہیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فراہم کی جانے والی سپیریئر کلاس سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات اور ملاقاتیں مہیا کی جاتی ہیں، جبکہ درخواست گزار کی متعدد درخواستوں کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایسی سہولیات فراہم نہیں کیں۔

محمد عرفان نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی تمام سہولیات انہیں بھی فراہم کی جائیں۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا