اڈیالہ کے قیدی نے بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات مانگ لیں، ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

0
265

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید قتل کیس کے مجرم محمد عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس محمد اعظم خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالت اس درخواست پر آرڈر جاری کرے گی۔

درخواست گزار مجرم محمد عرفان کی جانب سے وکیل نوید ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل قتل کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل کو سپیریئر کلاس سہولیات کے لیے درخواستیں دیں مگر کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

وکیل نوید ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بہترین سہولیات اور ملاقاتوں کی اجازت حاصل ہے جبکہ ان کے موکل کو ان تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جس نوعیت کی سہولیات بانی پی ٹی آئی کو دی گئی ہیں، وہی سہولیات محمد عرفان کو بھی فراہم کی جائیں۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، چیف کمشنر اسلام آباد اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا