اسلام آباد میں اقوام متحدہ نے اداکارہ ہانیہ عامر کو پاکستان کے لیے خواتین کی خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا ہے۔
یو این ویمن پاکستان کے مطابق ہانیہ عامر خواتین اور لڑکیوں کی آواز بلند کرنے، آگاہی پھیلانے اور حوصلہ افزائی کے لیے اپنا پلیٹ فارم استعمال کریں گی۔
وہ منیبہ مزاری کے بعد یہ اعزاز پانے والی دوسری پاکستانی ہیں۔ اس سے قبل جنوبی ایشیا میں ثانیہ مرزا اور فرحان اختر بھی خیرسگالی سفیروں میں شامل رہے ہیں۔
عالمی سطح پر ایما واٹسن، نیکول کڈمین اور اینی ہیتھوے بھی یو این ویمن کی سفیر ہیں۔
پاکستان سے فواد خان، شہزاد رائے، ماہرہ خان اور صبا قمر بھی اقوام متحدہ کے مختلف اداروں کے خیرسگالی سفیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔






