آزاد کشمیر — سانحہ مریدکے میں علمائے کرام کے قتل عام کے خلاف سب ڈویژن سماہنی میں علما اہلسنت کونسل کی اپیل پر خاموش احتجاج کیا گیا۔
نمازِ جمعہ کے موقع پر علمائے کرام نے اردو خطبات دینے کے بجائے منہ پر ٹیپ لگا کر احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مساجد میں خطبہ کے دوران مکمل خاموشی اختیار کی گئی، جب کہ سانحے کے خلاف غم و افسوس کا اظہار کیا گیا۔





