سانحۂ کارساز وفاق دشمن سازش تھی، بی بی کا راستہ نہیں چھوڑیں گے:بلاول بھٹو

0
331

کراچی میں سانحہ کارساز کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آج 18 اکتوبر ہے اور ہم بینظیر بھٹو کے قافلے میں شہید ہونے والوں کو یاد کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو دہشتگردوں سے نہیں ڈریں اور اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ پیپلز پارٹی آج بھی ان کے راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کئی سانحات ہوئے اور سانحہ کارساز ایک بہت بڑا واقعہ تھا۔ یہ واقعہ وفاق کے خلاف سازش تھی جس کے کئی پہلو ایسے ہیں جن میں شفافیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔ بلاول نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ نکات بھی اجلاس میں رکھے جائیں گے۔

اس موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی سانحۂ کارساز کی برسی پر شہید بینظیر بھٹو اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحہ کے باوجود اپنے مشن پر قائم رہیں۔ زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا جو ان کے عزم اور انسان دوستی کی علامت ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا