غیر ملکی خواتین بائیکرز کا دورہ پاکستان، تیمرگرہ پہنچ گئیں

0
332

کینیڈا، نیوزی لینڈ، فرانس اور اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین بائیکرز دو ہفتے قبل اسلام آباد سے اپنے سفر پر روانہ ہوئیں اور مختلف شمالی علاقوں سے گزرتے ہوئے لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ پہنچ گئیں۔

ان کا سفر بشام، قراقرم ہائی وے، چائنا بارڈر، گلگت، شندور، چترال اور کالاش سے ہوتا ہوا تیمرگرہ تک جاری رہا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خوبصورت مقامات، ثقافت اور روایات نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی لوگ مہمان نواز اور پُرامن ہیں، اور یہ تاثر غلط ہے کہ غیرملکی یہاں محفوظ نہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں غیرملکی بلاخوف سفر کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا