اب پی پی قیادت معافی مانگے،عظمیٰ بخاری کا شدید ردعمل

0
326

لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی رہنما حسن مرتضیٰ کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا وہ اپنی ہی قیادت کے خلاف سازش کر رہے ہیں؟

ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اب معافی آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو مانگنی چاہیے، جن کے کنٹرول میں ہارے ہوئے لوگ بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے کچھ ناکام رہنما اقتدار میں موجود جماعت سے خوش نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حسن مرتضیٰ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ “بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، ہم انتقام نہیں لیتے بلکہ بہتری کے لیے مہلت دیتے ہیں۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا