نیو دہلی: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کو عالمی فورمز پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے، جس کے باعث مودی نے آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مودی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے امکانات بھی ختم ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی نے اپنی غیر حاضری کی وجہ دیوالی کی تعطیلات کو قرار دیا، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اصل وجہ بین الاقوامی دباؤ، تجارتی تنازعات اور امریکا کے ساتھ کشیدہ تعلقات ہیں۔
ذرائع کے مطابق روسی تیل کی درآمدات اور امریکی ٹیکس پالیسیوں نے بھارت–امریکا تعلقات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کی عالمی فورمز سے دوری دراصل ان کی سفارتی ناکامیوں اور پروپیگنڈا کے بے نقاب ہونے کا ثبوت ہے، اور بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا وزیرِاعظم اب ورچوئل پردے کے پیچھے چھپنے پر مجبور ہو چکا ہے۔






