عدالت کا علیمہ خان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

0
319

اسلام آباد: عدالت نے علیمہ خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کے ساتھ ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے ضامن کی جائیداد بحقِ سرکار قرق کرنے کے احکامات بھی دے دیے۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ ہر جگہ موجود ہوتی ہیں مگر عدالت میں پیش نہیں ہوتیں۔ علیمہ خان کی عدالت میں حاضری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

عدالت نے مزید ہدایت کی کہ اگر آئندہ سماعت پر بھی علیمہ خان پیش نہ ہوئیں تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا