گندم کا سرکاری ریٹ کالعدم قرار

0
348

بہاولپور: لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بینچ نے گندم کا سرکاری ریٹ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب حکومت کا 3500 روپے فی من کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ حکومت نے گندم کی قیمت مقرر کرتے وقت کاشتکاروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا، جو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

فیصلے کے مطابق گندم کی قیمت کا تعین شفاف طریقۂ کار کے تحت ہونا چاہیے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ ملنا ضروری ہے۔

عدالت نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ ازسرِنو نرخ مقرر کرنے کے لیے مجاز اتھارٹی سے مشاورت کی جائے۔ فیصلہ جسٹس عابد حسین چھٹہ نے سنایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا