فیصل آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ یا اس کے کسی فارمولے کو قبول نہیں کرتے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے سوال اٹھایا کہ ٹرمپ کہاں ہے جو دعویٰ کرتا تھا کہ اس نے غزہ میں جنگ بند کرائی تھی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالانکہ باضابطہ جنگ بندی کے دعوے کیے گئے، اس کے باوجود اسرائیلی بمباری جاری ہے اور فلسطینی شہداء ہو رہے ہیں۔ ان کے بقول فلسطین کی آزادی امتِ مسلمہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔






