اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے بار کونسل کے انتخابات کے موقع پر عدالتوں میں تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی، تاہم عدالتی دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔






