ڈیرہ بگٹی: سوئی روڈ پر جن موڑ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں سمیت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر محمد حسنین ابڑو اور ایریا انچارج اے ڈی بگٹی نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔






