گردشی قرضہ ختم کررہے ہیں،وزیر توانائی

0
293

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار 1.2 کھرب روپے کا سرکلر ڈیٹ صارفین پر بوجھ ڈالے بغیر ختم کیا جا رہا ہے۔ حکومت بتدریج بجلی کی خرید و فروخت کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ صنعت کے لیے بجلی 16 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی جبکہ سرپلس بجلی عوام کو 7.5 روپے فی یونٹ پر دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ پاور پلانٹس سے مذاکرات کے ذریعے 2058 تک 3600 ارب روپے کی اضافی ادائیگی روک لی گئی۔ وزیر کے مطابق مہنگی بجلی وراثت میں ملی، جس کی بنیادی لاگت 9.97 روپے فی یونٹ ہے، جبکہ مہنگائی کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی اور کیپیسٹی چارجز ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا