اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان سے آج ہی ملاقات کرانے کا حکم

0
639

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے جیل حکام کو ہدایت کی ہے کہ وکیل سلمان اکرم راجہ کی عمران خان سے آج ہی ملاقات یقینی بنائی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان بھی موجود تھیں۔

سماعت کے دوران جیل حکام نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔ عدالت ने رپورٹ کی کاپی فریقین کو فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ سائبر کرائم ایجنسی نے جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگ لیا۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ان کی عمران خان تک رسائی نہیں، ہدایات لینے کے بعد ہی جواب دے سکتے ہیں۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس اختیار نہیں؟ وکیل نے کہا کہ مشاورت ضروری ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے شکایت کی کہ فل بنچ کے حکم کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔ عدالت نے کہا کہ فل بنچ نے ملاقات سے متعلق آرڈر دیا تھا، جس پر راجہ نے کہا کہ تحریری آرڈر نہیں ملا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ جیل حکام وکیل کی عمران خان سے ملاقات یقینی بنائیں۔ راجہ نے استدعا کی کہ آج ہی ملاقات کا حکم دیا جائے۔

جسٹس ارباب طاہر نے واضح ہدایت جاری کی کہ آج ہی ملاقات کرائی جائے اور ڈپٹی اٹارنی جنرل جیل حکام کو فوری آگاہ کریں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے عدالتی حکم پر عمل نہیں ہو رہا، مگر کوشش جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کیس پر مشاورت کے لیے وقت مانگا۔

عدالت نے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا