وفاقی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ

0
313

وفاقی ملازمین کے رہائشی کرایہ الاؤنس میں 85 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اور وزارتِ ہاؤسنگ نے اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نیا اضافہ یکم نومبر 2025 سے نافذ ہوگا اور یہ شرح فنانس ڈویژن کی مشاورت سے طے کی گئی ہے۔

اضافہ بی ایس 1 سے 22 تک تمام وفاقی ملازمین پر لاگو ہوگا، جبکہ اس کا اطلاق ملک کے 6 مخصوص اسٹیشنز پر کیا جائے گا۔ بڑے شہروں میں بڑھتے ہوئے کرایوں کے تناظر میں یہ اضافہ سرکاری ملازمین کے لیے نمایاں ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر ہاؤسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت ہاؤسنگ ملازمین کی سہولت کے لیے پرعزم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا