امریکا نے شامی صدر پر پابندیاں ختم کر دیں

0
302

واشنگٹن: امریکا نے شامی صدر احمد الشرع اور شام کے وزیر داخلہ انس خطاب پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق دونوں افراد کی سپیشلی ڈیزگنیٹڈ گلوبل ٹیررسٹ کی حیثیت ختم کی گئی ہے۔ احمد الشرع آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے دو روز قبل امریکا کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں ووٹ دے کر احمد الشرع پر سے پابندیاں اٹھانے کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام علامتی نوعیت کا ہے کیونکہ احمد الشرع کو پہلے بھی بیرونِ ملک دوروں کے لیے استثنیٰ دیا جاتا رہا ہے۔

اب ان پر سے اثاثوں کی منجمدگی اور اسلحے کی پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔ احمد الشرع ماضی میں القاعدہ سے منسلک رہ چکے ہیں، تاہم ان کے گروپ حیات تحریر الشام کو واشنگٹن نے جولائی میں دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا تھا۔ دمشق کے مطابق شامی صدر اپنے دورۂ واشنگٹن کے دوران باقی ماندہ پابندیوں کے خاتمے، تعمیرِ نو اور انسدادِ دہشت گردی کے امور پر بات چیت کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا