روس کے یوکرین پر حملوں میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حملوں کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے ہیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق روس نے رات بھر 450 ڈرونز اور 45 میزائل داغے، جن کا ہدف توانائی کے شعبے اور بنیادی ڈھانچے تھے۔ روسی حملوں سے توانائی انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا اور متعدد شہروں میں بجلی منقطع ہو گئی۔
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ روس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں تاکہ توانائی کے شعبے سے حاصل ہونے والی آمدنی سے جنگی مالی معاونت روکی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے شہریوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہیں اور بین الاقوامی کمیونٹی کو روس کی توانائی کی آمدنی پر دباؤ ڈالنا چاہیے۔





